وزیراعظم قطر کا دورہ مکمل کر کے دوحہ سے وطن واپس روانہ

Nov 01, 2024 | 17:57

ویب ڈیسک

وزیراعظم محمدشہباز شریف قطر کا دو روزہ دورہ مکمل کر کے دوحہ سے وطن واپس روانہ ہوگئے۔دوحہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر قطر کے وزیر مملکت برائے ثالثی عزت مآب محمد بن عبد العزیز بن صالح ال خلیفی، قطر میں تعینات پاکستانی سفیر اور دیگر سفارتی عملے نے وزیراعظم شہباز شریف کو رخصت کیا۔اپنے دو روزہ دورہ قطر کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے امیر قطر اور قطری وزیراعظم سے ملاقاتیں کیں۔اس کے علاوہ قطر میوزیم میں پاکستانی آرٹ اور کلچر کے فروغ کے حوالے سے نمائش “منظر” کا افتتاح کیا۔دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سے قطر بزنس مین ایسوسی ایشن کے وفد نے بھی ملاقات کی۔

مزیدخبریں