عالمی بینک نے پاکستان میں سیلاب زدگان کےلیے تیس کروڑڈالرامدادی قرض کی منظوری دے دی

ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹررشید بن مسعود نےبتایا کہ تیس کروڑڈالرکا یہ قرضہ پاکستان کودئیے جانے والے ایک ارب ڈالرکے قرض پروگرام کا حصہ ہے۔ پاکستان کوقرضہ صفراعشاریہ سات پانچ کی شرح سود پردیا گیا ہے۔ پاکستان کو یہ قرض چالیس سال میں واپس کرنا ہوگا جس کےساتھ دس سال کی رعایتی مدت بھی ہوگی۔ رشید بن مسعود کا کہنا تھا کہ پاکستان یہ قرض سیلاب متاثرین کی بحالی اورسیلاب زدہ علاقوں کی تعمیرنوپرخرچ کرے گا۔

ای پیپر دی نیشن