ملاقات میں پاک جاپان تعلقات،تجارت سمیت مختلف شعبوں میں باہمی تعاون اورعلاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدرزرداری نے کہا کہ پاک جاپان تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ جاپان دوست ملک ہونے کے ناطے،پاکستان کے ساتھ تجارت کاحجم ایک اعشاریہ چھ بلین ڈالرسے بڑھائے۔ پاکستان ترکی کے ساتھ ریل کےذریعے روابط کو فروغ دینا چاہتا ہے،اس سلسلے میں جاپان پاک ریلوے ٹریک کو جدید بنانے کیلئے سرمایہ کاری کرے۔ صدرکا کہنا تھا کہ پاک ترکی ریلوے منصوبے کیلئے رقوم ،پاکستان ،جاپان اورترکی کی اسٹاک ایکسچینجوں میں سرمایہ کاری کےذریعے حاصل کی جا سکتی ہیں،پاکستان جاپانی سرمایہ کاروں کا خصوصی اقتصادی شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کاخیرمقدم کرے گا۔