حکومت نےفیصلہ کیا ہےکہ جاری ترقیاتی منصوبوں کومکمل کیا جائے گا جبکہ رواں سال کے دوران نئے ترقیاتی منصوبوں پرعملدرآمد موخر کردیا گیا ہے۔

وزیراعظم سیدیوسف رضاگیلانی سے پارلیمنٹ ہائوس چیمبرمیں ایم کیوایم کے وفد نےملاقات کی۔ وزیراعظم سیدیوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اہم قومی ایشوز پراتحادی جماعتوں اوردیگرقومی سیاسی قیادت کوساتھ لے کرچلیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز،سیلاب زدہ علاقوں میں تعمیرنو کےعمل میں استعمال میں لائےجائیں گے۔ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سے چیئرمین پی ٹی اے ڈاکٹرمحمد یاسین نے بھی ملاقات کی اورانہیں پانچ نجی ٹیلی کام کمپنیوں کی یادگاری سمیں پیش کیں۔ چیئرمین پی ٹی اے نے وزیر اعظم کوبتایا کہ پی ٹی اے کے صارفین کی تعداد دس کروڑتک پہنچ گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن