اقوام متحدہ کا ہیلی کاپٹر امدادی کارروائی کے دوران منچھر جھیل میں جاگرا، جس کے نتیجے میں سات رضا کار زخمی ہوگئے ہیں۔

Oct 01, 2010 | 13:09

سفیر یاؤ جنگ
ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کا ہیلی کاپٹر جوہی کے قریب امدادی کاموں میں مصروف تھا کہ لینڈنگ کے دوران اچانک منچھرجھیل میں گرگیا۔ حادثے کے نتیجے میں ہیلی کاپٹرمیں موجود سات رضاکار زخمی ہوگئے۔ انچارج ریسکیو آپریشن بریگیڈئیر زبیر احمد کے مطابق زخمیوں میں تین غیرملکی بھی شامل ہیں، جنہیں معمولی زخم آئے ہیں ۔ 
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ادھراقوام متحدہ کے حکام نے بھی حادثے میں جانی نقصان نہ ہونے کی تصدیق کی ہے۔
مزیدخبریں