پابندی کے فیصلے کی کاپی ملنے پر دیکھیں گے اسے چیلنج کرنا ہے یا نہیں : عامر اطلس، وقار محبوب

Oct 01, 2011

سفیر یاؤ جنگ
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان سکواش فیڈریشن کی جانب سے پابندی کے شکار تینوں قومی کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ جب تک ہمیں فیصلے کی کاپی نہیں مل جاتی اس وقت تک کچھ نہیں کہہ سکتے ہیں کہ آیا ہم پر کیا الزامات لگائے گئے ہیں۔ عامر اطلس اور وقار محبوب کا کہنا تھا کہ فیصلے کے آنے پر دیکھیں گے کہ اسے فیڈریشن میں چیلنج کرنا ہے یا نہیں۔ یاسر بٹ نے کہا کہ ہم کبھی نہیں سوچ سکتے کہ جان بوجھ کر پاکستان کا نام بد نام کریں۔ تمام کھلاڑیوں نے پوری ہمت کے ساتھ ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کی ہے۔
مزیدخبریں