کراچی (سپورٹس رپورٹر) نیشنل ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں راولپنڈی ریمز اور پشاور پینتھرز نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا جبکہ ملتان ٹائیگرز نے افغان چیتاز کو 4 وکٹوں سے ہرایا۔ سیمی فائنل میں سیالکوٹ، لاہور، راولپنڈی اور پشاور آج مدمقابل ہونگی۔ فائنل کل کھیلا جائیگا۔ گذشتہ روز ہونے والے میچوں میں راولپنڈی نے فیصل آباد کو 7 رنز سے ہرایا۔ اس میچ میں پنڈی نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹوں پر 165 رنز بنائے۔ عمر امین نے 53 رنز بنائے۔ جواب میں فیصل آباد نے 8 وکٹوں پر 158 رنز بنا سکی۔ سعید اجمل نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ ٹی 20 کے ایک اور میچ میں پشاور نے آفریدی کی ٹیم کراچی ڈولفنز کو 29 رنز سے ہرایا۔ پشاور نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹوں پر 177 رنز بنائے۔ آفریدی، فراز اور اومان نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں کراچی ڈولفنز کی ٹیم 9 وکٹوں پر 148 رنز بنا سکی۔ آفریدی نے 19، سرفراز احمد نے سب سے زیادہ 37 رنز بنائے۔ ٹی 20 کے پہلے میچ میں افغان چیتاز نے 9 وکٹوں پر 131 رنز بنائے۔ ملتان ٹائیگرز نے ہدف 6 وکٹوں پر پورا کر لیا۔