سلمان تاثیرقتل کیس، ممتاز قادری کو دو مرتبہ سزائے موت اور دولاکھ جرمانے کی سزا ۔

Oct 01, 2011 | 02:21

سفیر یاؤ جنگ
راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج پرویزعلی شاہ نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کے بعد فیصلہ سنایا جس کے مطابق ممتاز قادری کو دو مرتبہ سزائے موت اور دولاکھ جرمانے کی سزاسنائی گئی ہے۔ جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں ممتاز قادری کو ایک سال قید کاٹنا ہوگی۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا ہے کہ کسی کو کسی بھی جواز پر قتل کا لائسنس نہیں دیا جاسکتا۔ استغاثہ کے مطابق ممتاز قادری نےسلمان تاثر کو رواں برس چار جنوری کواسلام آباد میں ایک ہوٹل کے باہرفائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔ مجرم کو سات روز کے اندر اپیل کرنے کاحق بھی دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق فیصلہ ممتاز قادری کے اہل خانہ کے عدالت پہنچنے سے قبل ہی سنا دیا گیا۔ دوسری جانب فیصلے کے فورا بعد اڈیالہ جیل کے باہر ممتاز قادری کے حامیوں نے احتجاج کیا اورنعرے بازی کی، احتجاج میں مختلف مذہبی جماعتوں کے کارکنوں کی بڑی تعداد بھی شریک تھی جبکہ وکلاء نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہڑتال کا اعلان بھی کیا ہے۔
مزیدخبریں