پنجاب بالخصوص لاہور میں جان لیوا ڈینگی وائرس کے خوف نے لوگوں کی نیندیں اڑادی ہیں۔ ڈینگی کے کیسز میں روز بروز اضافہ ہورہا اورپنجاب میں متاثرہ افراد کی تعداد ساڑھے گیارہ ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ آج لاہورکےمیوہسپتال میں ڈینگی فیورمیں مبتلا مغلپورہ کی چھبیس سالہ کرن اور شیخوپورہ کا چالیس سالہ بابر دم توڑ گئےادھر تاندلیانوالہ میں بیس سالہ نوجوان بروقت تشخیص نہ ہونے پر چل بسا۔ جس کے بعد پنجاب بھر میں ڈینگی سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک سو چھبیس ہوگئی ہے۔دوسری جانب ہسپتالوں میں رش اور لوڈشیڈنگ کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ لوگ برآمدوں میں بینچوں پر لیٹے ہوئے ہیں جبکہ بڑھتی ہوئی طلب کی وجہ سے پلیٹ لٹ کٹس کی شدید قلت ہے اور عوام مہنگے داموں خریدنے پرمجبور ہیں۔