یکم اکتوبرعوامی جمہوریہ چین کے عوام کے لئے خوشیوں کا پیغام لاتا ہے. چین اور دنیا کے دیگرممالک میں مقیم چینی باشندےآج اپنا یوم آزادی پورے قومی جوش و جذبے سےمنارہے ہیں،باسٹھ سال پہلے خانہ جنگی کے اختتام پرعوامی جمہوریہ چین نے آزادی حاصل کی تھی اس کے بعد وہ مختلف مراحل سے گذرتا رہا اور ترقی کی منازل طے کرتا رہا۔آج چین معاشی طورپر دنیا کی بڑی طاقتوں کی صف میں شامل ہوچکا ہے۔ہانگ کانگ میںچین کے قومی دن کے حوالے سےقومی پرچم لہرانے کی تقریب منعقد کی گئی جس میں سرکاری حکام اورمختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والےافراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔