ممتاز قادری کو سزائے موت دینا ایک عدالتی فیصلہ ہے اس پر کسی کو تحفظات نہیں ہونے چاہیں۔ رانا ثناء اللہ

پنجاب جوڈیشل اکیڈمی لاہور میں اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسکیوٹرز میں تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ جس امید پرعدلیہ اورمحکمہ پولیس کی تنخواہیں بڑھائی گئیں وہ پوری نہیں ہوئی۔ تنگدستی اور خوشحالی سے کرپشن کا کوئی تعلق نہیں۔ بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ ممتاز قادری کو سزائے موت دینا ایک عدالتی فیصلہ ہےاس پر کسی کو تحفظات نہیں ہونے چاہییں۔ صوبائی وزیر قانون پنجاب کا کہنا تھا کہ شہباز تاثیر کی بازیابی کے حوالے سے جوائنٹ انویسٹی گیشن کام کررہی ہے۔ تفتیش کے حوالے سے چند مثبت پہلو سامنے آئے ہیں تاہم ان کوابھی سامنے نہیں لایا جاسکتا۔

ای پیپر دی نیشن