چین نے اپنا باسٹھوان یوم آزادی انتہائی جوش وخروش سےمنایا،آتش بازی کے شاندارمظاہرے نے آسمان پردھنک رنگ بکھیردئیے

عوامی جمہوریہ چین کی باسٹھویں سالگرہ کے موقع پرملک بھرمیں دعائیہ تقاریب کا اہتمام کیا گیا، دارالحکومت بیجنگ میں پرچم کشائی کی خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں چینی صدرہوجن تاﺅ اوردیگرسیاسی رہنماﺅں نے چینی انقلاب کے شہداء کی یادگار پرچینی ہیروزکوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے قومی ترانہ پڑھا اورپھول پیش کئے۔ چینی فوجیوں نے بھی یادگار کو گارڈ آف آنر پیش کیا اور پھول چڑھائے۔
اسکے بعد صدرہوجن تاﺅ، وزیراعظم وین جیا بوﺅ اور نائب صدر ژی جن پنگ کی قیادت میں سینکڑوں لوگوں نے خاموشی اختیار کرتے ہوئے یادگار کی جانب مارچ کیا۔ چین کی انتظامی ریاستوں ہانگ کانگ اور مکاﺅ میں بھی چین کی باسٹھویں سالگرہ کی مناسبت سے دعائیہ تقاریب اورآتش بازی کاشاندار اہتمام کیا گیا۔چین میں جشن آزادی کی تقریبات سات اکتوبر تک جاری رہیں گی

ای پیپر دی نیشن