لاہور( خصوصی رپورٹر) سابق گورنر پنجاب و سابق صدر مسلم لیگ ق میاں محمد اظہر اپنے ساتھیوں سمیت بدھ5اکتوبر کو پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوجائیںگے اور تحریک انصاف کی ٹکٹ پر شاہدرہ سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑیںگے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ میاں اظہر اور عمران خان کے درمیان طے پا گیا ہے کہ میاں محمد اظہر کو شاہدرہ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے118اور سابق نائب ضلع ناظم لاہور فاروق امجد میر کو این اے 127 کوٹ لکھپت سے قومی اسمبلی کا ٹکٹ دیاجائیگا۔میاں محمد اظہر کے دیگر ساتھیوں کو بھی اکاموڈیٹ کرنے کی یقین دہانی کرادی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ میاںمحمد اظہر 5اکتوبر کو اپنے ساتھیوں کا اجلاس بلا رہے ہیں اور اس دوران وہ عمران خان کی موجودگی میں پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے کا باقاعدہ اعلان کردیںگے۔