”نئی پالیسی کا خوف“ ایل پی جی کی قیمت 5روپے کلو کم ہوگئی

Oct 01, 2011

سفیر یاؤ جنگ
لاہور (سپیشل رپورٹر) ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے گیس کی قیمت پانچ روپے کلو کم کر دی ہے جس سے گیس کا گھریلو سلنڈر 60 روپے کمی سے 240 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ کمرشل گیس کی قیمت 110 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہو گا۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین عرفان کھوکھر نے بتایا کہ ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کی نئی پالیسی کے خوف سے نیندیں حرام ہو گئی ہیں اور صرف ایک ماہ میں 21 روپے کلو گیس کی قیمت کم کر دی گئی ہے، یہ پالیسی غریب آدمی کے لئے سود مند ثابت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ایل پی جی قیمتیں کم نہ کرنے والی کمپنیوں کے پلانٹس پر چھاپے مارے جارہے ہیںجس سے گیس مزید سستی ہونے کا امکان ہے۔ آج سے کمرشل گیس کی قیمت کراچی میں 105، لاہور ، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد، جھنگ، سرگودھا، خانیوال، گجرات، میر پور آزاد کشمیر میں 110، پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان، ملتان، خانیوال، صادق آباد، بہالپور، رحیم یار خان میں 120 جبکہ راولپنڈی، اسلام آباد، مری میں 130 کلو فروخت ہوگئی۔
ایل پی جی
مزیدخبریں