جولین اسانج کی طبی امداد سے متعلق ایکواڈورکی درخواست مستردسفارتخانے سے نکلتے ہی گرفتاری کے احکامات جاری

لندن (آن لائن) برطانیہ نے وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کو طبی امداد دینے بارے ایکواڈور کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ایک بار پھر دھمکی دی ہے کہ سفار تخانہ چھوڑتے ہی جولین اسانج کوگرفتارکرلیا جائیگا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایکوا ڈور کے وزیرخارجہ نے گزشتہ روز اپنے برطانوی ہم منصب سے ملاقات جس میں درخواست کی تھی کہ لندن میں ایکواڈور میں سفارتخانے میں پناہ لینے والے وکی لیکس بانی جولین اسانج کی طبیعت خراب ہے لہٰذا برطانوی حکومت کے گرفتارنہ کرنے کی ضمانت کے ساتھ طبی امداد فراہم کرنے کی اجازت دے ، تاہم برطانوی حکومت کے ایک اہلکار کاکہناہے کہ حکومت کی جانب سے ایکواڈور کی درخواست مسترد کردی گئی ہے اور کہاہے کہ جولین اسانج جو نہی سفارتخانے سے باہرنکلے گا اسے گرفتارکرلیاجائیگا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...