صوبائی دارالحکومت کے 12 اتوار بازاروں میں سبزیاں اور پھل مہنگے ‘ ضلعی انتظامیہ بے بس ہو کر رہ گئی

لاہور (خبر نگار) صوبائی دارالحکومت میں 12 اتوار بازار لگائے گئے ۔بیشتر سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں گذشتہ ہفتے کی نسبت اضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق 34 سبزےوں مےں سے12سبزےوں پےاز،ٹماٹر،بند گوبھی، دےسی ٹےنڈے، کھےا کدو، کھےاتوری، لےموں چائنہ،بھنڈی، گاجر چائنہ، گاجر دےسی، شلجم کی قےمتوں مےںکمی ہوئی اور11سبزیوں لہسن دےسی، ادرک، پالک، کھےرا، کرےلے، مٹر، شملہ مرچ، لےموں پھلےاں بارےک ، ساگ، مےتھی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 11سبزےوں آلو نےا، آلو سٹور، آلو شوگر فری، لہسن چائنہ، پھول گوبھی، سبز مرچ، حلوہ کدو، پھلےاں موٹی، اروی ، مولی کی قیمتیں برابر رہیں ۔23 پھلوں مےں سے12پھلوں سیب کالا کولو آڑو، آم چونسہ کالا، گرما، انگور گولہ، انگور ٹافی، کےلا اول، کےلا دوم ، امرود، تربوز، مکئی کے سٹے، شکر قندی کی قےمتوں مےںکمی ہوئی اور6 پھلوں سیب گاجہ ، انار دےسی، انارقندھاری، انگور سندرخانی، ناشپاتی، مےٹھا درجن کی قےمتوں مےں اضافہ ہوا جبکہ 5 پھلوں سےب گولڈن، آم چونسہ سفےد، کھجور، جاپانی پھل،آلوبخارہ )کی قےمتےں برابر رہےں۔پیازکی قیمت 14روپے کی کمی سے 32 ہو گئی۔ ادرک دس روپے کے اضافے سے 70،کھیرا 10روپے کے اضافے سے 60،لیموں 10روپے کے اضافے سے 130، ساگ 10روپے کے اضافے سے 30،شملہ مرچ 10روپے کے اضافے سے 80روپے،مٹر 20روپے کے اضافے سے 110روپے کلو فروخت ہوئے۔ ڈی سی او لاہور کے حکم پر انسپکشن ٹیم نے ڈسٹرکٹ آفیسر (مانیٹرنگ اینڈ انکوائری) امین اکبر چوپڑا کی زیر نگرانی اتوار بازاروں جوہر ٹاﺅن تاجپورہ اور وحدت کالونی کو چےک کےا ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...