ایک ہفتہ کے دوران 164 اشتہاری، 192 عدالتی مفرور گرفتار

Oct 01, 2012

لاہور (نامہ نگار) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد طاہر رائے کے احکامات پر پولیس نے ایک ہفتے کے دوران 164 اشتہاریوں اور 192 عدالتی مفروروں، ڈاکوﺅں کے 9 گروہوں کے 24 ارکان کو گرفتار کرکے 7 لاکھ 56 ہزار رروپے مالیت کا لوٹا ہوا مال اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا منشیات فروشوں کے خلاف 70 مقدمات درج کرکے 95 ملزموں کو گرفتار کرکے سوا 5 کلو ہیروئن، 16 کلو چرس اور شراب کی 566 بوتلیں برآمد کیں 82 افراد کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا قمار بازی کے مختلف اڈوں پر ریڈز کے دوران 89 قمار بازوں کو گرفتار کرکے ان سے داﺅ پر لگے 4 لاکھ 18 ہزار رورپے برآمد کئے 23 قحبہ خانوں پر ریڈ کرکے 79 ملزموں کو گرفتار کیا بغیر نمبر اور مشکوک موٹرسائیکلوں اور کاروں کے خلاف آپریشن کے دوران 310 موٹرسائیکلوں اور کاروں کو بند کر دیا۔ ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ، پرائس کنٹرول میرج ایکٹ اور گداگری کے تحت 64 مقدمات درج کرکے 91 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ دریں اثناءایس ایچ او لیاقت آباد میں محمد یونس کی سربراہی میں پولیس نے مبشریٰ ڈکیت گینگ کے سرغنہ مبشر عرف مبشری اور اس کے 5 ساتھیوں سجاد، شفیق، حافظ بلال، زاہد عرف زاہدی اور بلال کو گرفتار کرکے دو موٹرسائیکلیں طلائی زیورات، 6 موبال فون دیگر قیمتی اشیاءاور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا ملزموں نے ڈکیتی کی 21 وارداتوں کا اعتراف کیا پولیس ٹیم کیلئے نقد انعام اور تعریفی کا اعلان کیا۔ کاہنہ سے نامہ نگار کے مطابق پولیس نے طوطی گینگ کے سرغنہ اکرم عرف طوطی، ناظم علی عرف ڈان ساجد اور طارق کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا تفتیش ملزمان نے ایک ماہ قبل رکشہ چلانے والے محمد عامر موضع وڑائچ کو پرانی رنجش پر قتل کر دیا تھا۔

مزیدخبریں