فیروز والہ (نامہ نگار) ڈی پی او شیخوپورہ رانا عبدالجبار نے تھانہ فیکٹری ایریا اور تھانہ صدر مریدکے پر چھاپہ مار کر حوالات میں بند ملزمان کا ریکارڈ چیک کیا اور گرفتاریوں کے بارے میں پوچھ گچھ کی جبکہ ڈی پی او نے تھانوں میں پولیس ریکارڈ کا بھی معائنہ کیا ڈی پی او نے پولیس گشت کو مزید بہتر بنانے کے احکامات جاری کئے۔