پاکستان اٹامک انرجی کمیشن (PAEC) نے سالہا سال کی کاوشوں سے ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے وسیع انفراسٹرکچر تعمیر کیا ہے۔ اس کی سرگرمیاں جوہری توانائی سے بجلی پیدا کرنے، معدنی ترقی، بہتر پیداواری اور سخت موسمی حالات کے لئے موزوں فصلوں کی درےافت، کینسر کی تشخیص اور علاج ، پلانٹس کے ڈیزائن اور تعمیر سے لے کر افرادی قوت کی ترقی تک پھیلی ہوئی ہیں ۔
1۔ ایٹمی توانائی
ایٹمی بجلی آلودگی سے پاک،نسبتاً سستی اور محفوظ ہے ۔ موسمی تغیرات سے اِس کی پیدا وار متاثر نہیں ہو تی لہذا یہ قومی توانائی کے تحفظ کی ضمانت فراہم کرتی ہے۔ ان خصوصیات کی بنیاد پر پائیدار ترقی کے لےے ےہ توانائی کا ایک انتہائی موزوں ذریعہ ہے۔ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کامیابی سے تین نیوکلیئر پاور پلانٹس چلا رہا ہے جب کہ دو مزید پلانٹ تعمیر کے مراحل میں ہےں۔ پی اے ای سی (PAEC) نیوکلیئر پاور پلانٹ چلانے کا چار دہائےوں سے زائد تجربہ کا حامل ہے اور ملک میںتوانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لےے آئندہ سالوں میں مزید نیوکلیئرپاور پلانٹس تعمیر کرنے کی منصوبہ بندی بھی کر رہا ہے۔
-2 معدنی ترقی
٭ مقامی صنعت کے لےے معدنیات کی تلاش، دریافت، ترقی اور اِن شعبوں میں جیوٹیکنیکل خدمات فراہم کرتا ہے۔
٭ نیوکلیئر پاور پلانٹس کے لےے نیوکلیئر فیول اور میٹریلز کی مقامی طور پر تیاری۔
-3 انڈسٹری کی معاونت
پی اے ای سی (PAEC) درجہ ذیل خدمات فراہم کرکے صنعت کی ترقی اور مسابقتی صلاحیتوں میں معاونت کررہا ہے :
٭ مکینیکل سسٹمزاورمکمل پلانٹس بنانے کے لےے ڈیزائن و فیبریکیشن (Fabrication)کی خدمات۔
٭ ویلڈنگ ٹیکنیکس(Welding Techniques) میں ٹریننگ/ سرٹیفیکیشن (Certification)اور پلانٹس کی تیاری و تنصیب کے لےے سائٹ سروسز۔
٭ نان ڈیسٹرکٹو ٹیسٹنگ (Non-Destructive Testing) میں ٹریننگ اور سرٹیفیکیشن کے ساتھ تیار شدہ پلانٹ کی ٹیسٹنگ کے لےے خدمات اور پلانٹس کی اِن سروس انسپیکشن۔
-4 انسٹرومنٹیشن اور کنٹرول
ایٹمی توانائی کمیشن اپنے پراجیکٹس اور جنرل انڈسٹری کے لےے انسٹرومنٹیشن اور کنٹرول سسٹمز (Instrumentation & Control Systems)کے ڈیزائن اور تنصیب کی خدمات فراہم کرتا ہے۔
-5 ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ
٭ عالمی سائنسی اداروں کے ساتھ باہمی اشتراک سے بنیادی تحقیق میںشمولیت۔
٭ ریسرچ اور ڈویلپمنٹ کے ذریعے مقامی انڈسٹری کی معاونت۔
اپنی تحقیقی لیبارٹریوں اور معیاری افرادی قوت کی شاندار کارکردگی کی بنیادپرایٹمی توانائی کمیشن کے تحقیقی ادارے پنسٹیک(PINSTECH)کو آئی اے ای اے(IAEA) کا ریجنل ریسورس سنٹر (Regional Resource Centre)قرار دیا گیا ہے۔
-6 صحتِ عامہ
پی اے ای سی(PAEC) نے ملک بھر میں جدید اور اعلیٰ معیار کے18 کینسر ہسپتال قائم کئے ہیں اور وقت کے ساتھ ساتھ اِن کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ ےہ ہسپتال کینسر کے ہزاروں مستحق مریضوں کے لےے تشخیص اور علاج کی خدمات فراہم کررہے ہیں جن میں زیادہ تر مریضوں کا علاج مفت کیا جاتا ہے ۔
-7 زراعت اور بائیو ٹیکنالوجی
٭ پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کے چار زرعی تحقیقی اداروں نے اعلیٰ پیداواری اور سخت موسمی حا لات کے لئے موزوں فصلوں کی 74 سے زائد نئی اقسام تیار کی ہیں جن سے کسانوں کو اضافی آمدن ہورہی ہے۔
٭ ملک میں سیم و تھور سے متاثرہ زمینوں کو قابلِ کاشت بنانے کے لئے کسانوں کوسیلائن ایگری کلچرٹیکنالوجی(Saline Agriculture Technology) فراہم کی جارہی ہے۔ اس شعبے میں آئی اے ای اے (IAEA)کے ممبر ممالک کو بھی ماہرانہ خدمات مہیا کی جارہی ہیں۔
٭ پھلوں اور سبزیوں کی شیلف لائف میں اضافے کے لےے اریڈی ایشن سروسز(Irradiation Services) مہیا کی جارہی ہیں۔
٭ مقامی طور پر کم لاگت لیزر لینڈ لیولر (Laser Land Leveler) تیار کیا گیا ہے جس کے استعمال سے آبپاشی کے لئے پانی کی ضروریات میں نماےاں کمی آتی ہے۔
٭ بائیو ٹیکنالوجی کی تحقیق اور اس سے استفادہ کرتے ہوئے صحت اور زراعت کے شعبوں میں اہم خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔
8۔تعلیم و افرادی وسائل کی ترقی
پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے تعلیمی ادارے(PIEAS) اور(KINPOE)سسٹمز انجینئرنگ، نیوکلیئر انجینئرنگ ، نیوکلیئر میڈیسن ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، میڈیکل فزکس، نیوکلیئر پاور انجینئرنگ ، میٹریلز انجینئرنگ اور پراسیس انجینئرنگ کے شعبوں میںماسٹرز اور پی ایچ ڈی پروگرامز پیش کررہے ہیں۔