جتوئی (نامہ نگار) ڈاکو¶ں نے ملتان میں جتوئی کے جیولر سے ساڑھے 28 لاکھ روپے کا سونا موبائل نقدی چھین لی۔ تفصیل کے مطابق جتوئی کے جیولر سید مشرف شاہ ساڑھے 45 تولے سونا فروخت کرنے ملتان گئے۔ ہائی ایس سے اتر کر رکشہ میں بیٹھ کر صرافہ بازار کیلئے روانہ ہوئے۔ رکشہ ڈرائیور نے دو مزید سواریاں رکشے میں بٹھالیں اور ویران جگہ پر رکشہ روک لیا ساتھ بیٹھی سواریوں نے آتشیں اسلحہ پر 28 لاکھ 48 ہزار روپے کا سونا سات ہزار روپے مالیت کا موبائل پانچ ہزار روپے نقدی چھین لی اور رکشہ پر سوار ہو کر فرار ہو گئے تھانہ حرم گیٹ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔