لاہور (آئی اےن پی) پاکستان پیپلز پارٹی کی پنجاب میں ضمنی انتخابی مہم کی نگرانی پارٹی کے وائس چیئرمین یوسف رضا گیلانی کریں گے۔ پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق صدر آصف زرداری نے دوہری شہریت کی وجہ سے نااہل ہونیوالے پنجاب سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ کی نشستوں پر ہونیوالے ضمنی انتخاب کی مہم کی نگرانی کی ذمہ داری یوسف رضا گیلانی کو دی ہے جو نہ صرف امیدواروں کی کارنر میٹنگز میں شریک ہوں گے بلکہ امیدواروں کو کامیاب کروانے کیلئے سیاسی تعلقات کو بھی استعمال کریں گے۔
ضمنی انتخابات : یوسف رضا گیلانی پنجاب میں مہم کی نگرانی کرینگے: ذرائع پیپلزپارٹی
Oct 01, 2012