اسلام آباد (ثناءنےوز) پاکستان بھارت ہاکی سیریز کی بحالی کے حوالے سے معاملات کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر قاسم ضیا اور سیکریٹری آصف باجوہ پانچ اکتوبر کو ہمسایہ ملک روانہ ہونگے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری آصف باجوہ کے مطابق دورے کے دوران بھارت کے ساتھ دو طرفہ ہاکی سیریز پر معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی جس کے بعد سیریز کی تاریخوں کا اعلان کیا جائےگا۔ آصف باجوہ نے امید ظاہر کی کہ قومی ٹیم اگلے سال مارچ میں بھارت کا دورہ کر سکتی ہے۔