اسلام آباد (اے پی پی) قومی ٹیسٹ کرکٹ محمد خلیل نے کہا ہے کہ پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے دوبارہ سلیکٹر کی نظریں اپنی طرف مرکوز کروں گا۔ گزشتہ دو سال سے ڈومیسٹک سطح پر سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔ اتوار کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تین اکتوبر سے شروع ہونے والے پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو کرکٹ ٹورنامنٹ میں پوری طاقت کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ اور اس ایونٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے قومی ٹیم میں جگہ بنا لوں گا اور سلیکٹرز کی نظریں اپنی طرف مرکوز کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو سال پنٹیگولر کپ اور پیٹرنز ٹرافی میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کی تھی اور قائداعظم ٹرافی میں بھی 45 وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔ محمد خلیل نے کہا کہ سلیکٹرز نے ان کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے قومی ٹیم میں شامل کر لیا تھا لیکن انہیں میچ میں موقع نہیں دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں بھی وہ قومی ٹیم کا حصہ تھے تاہم میچ میں موقع نہیں دیا گیا۔ محمد خلیل نے کہا کہ اگر سلیکٹرز میں مرتبہ قومی ٹیم میں شامل کرلیتے ہیں تو وہ مایوس نہیں کریں گے۔
دوبارہ سلیکٹر کی نظریں اپنی طرف مرکوز کروں گا: محمد خلیل
Oct 01, 2012