مسجد الحرام میں عازمین کو حج آگاہی کیلئے 50 سے زائد ممتاز علماءمقرر

مکہ مکرمہ (مبشر اقبال لون استادانوالہ سے) مسجد الحرام میں زائرین اور عازمین حج کو دینی شعور اور حج آگہی فراہم کرنے کے لئے 50 سے زائد ممتاز علماءکرام کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ مسجد الحرام اور مسجد نبوی شریف امور کی جنرل پریذیڈنسی نے عازمین حج میں تقسیم کرنے کے لئے 15 لاکھ سے زائد کتابیں اور پمفلٹس تیار کرا لئے ہیں۔ جنرل پریذیڈنسی نے حرم شریف کے اندر اور اطراف عازمین کے سوالات کے جوابات دینے کے لئے 100 ٹیلیفون کیبن نصب کرائے ہیں۔ جنرل پریذیڈنسی کے اعلیٰ عہدیدار نے نوائے وقت کو بتایا ہے کہ کتابیں اور پمفلٹس مختلف زبانوں میں ہیں۔ ان میں فقہی احکام، عقائد اور حج مناسک بیان کئے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں مسجد نبوی شریف کی جنرل پریذیڈنسی کی ایجنسی نے خواتین عازمین حج کو روضہ اطہر پر سلام پیش کرنے اور زیارت کے آداب سے روشناس کرانے کے لئے مختلف زبانوں پر عبور رکھنے والی عالم، فاضل خواتین کی خدمات حاصل کی ہیں۔ ان دنوں خواتین کی بڑی تعداد سمیت تین لاکھ کے قریب عازمین، حج سے قبل مسجد نبوی شریف کی زیارت کے لئے مدینہ منورہ پہنچے ہوئے ہیں۔ مسجد نبوی شریف کی انتظامیہ نے عازمین کی رہنمائی کے لئے یومیہ درس، عبادت کے شرعی طریقوں کی تعلیم اور مختلف مذہبی استفسارات کے جوابات دینے کے لئے معتبر علماءکرام اور اساتذہ کرام کی خدمات حاصل کر رکھی ہیں۔ علاوہ ازیں مسجد نبوی شریف انتظامیہ نے عازمین کی سہولت کے لئے 2 مکمل لائبریریاں بھی کھول رکھی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...