بلوچستان میں غیرمقامی افراد کے قتل عام کی مذمت کرتے ہیں: اختر مینگل

Oct 01, 2012

کراچی (خصوصی رپورٹ) بلوچستان میں غیرمقامی افراد کے قتل عام کی مذمت کرتے ہیں۔ بی ایل اے سے تعلق نہیں۔ سیاسی جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں۔ یہ بات بلوچ رہنما اختر مینگل نے امت سے گفتگو میں کہی۔ انہوں نے کہا ہمارے 6نکات میں علیحدگی کا کوئی تصور موجود نہیں۔ صرف سپریم کورٹ سے انصاف کی امید ہے۔ مشرف کو کٹہرے میں لایا جاتا تو آج صوبے میں یہ حالات نہ ہوتے۔ ادھر بلوچ رہنماﺅں نے اختر مینگل کے الزامات غیرحقیقی قرار دے دیئے۔ نصیر مینگل، محبت خان مری، اسد شوانی اور سرفراز بگٹی نے کہا بی این پی کے سربراہ تمام بلوچوں کے نمائندہ نہیں۔ فوجی آپریشن اور ڈیتھ سکواڈ صرف کہانیاں ہیں۔ 6نکات سے بلی تھیلے سے باہر آ گئی۔

مزیدخبریں