نیوی کے جواں برتری کیلئے ذرہ برابر کمی نہ چھوڑیں: نیول چیف

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد آصف سندیلہ نے پاکستان نیوی کی حالیہ جاری بحری مشق سی سپارک میں شامل فلیٹ یونٹس کا پورے دن پر محیط آپریشنل دورہ کیا۔ سمندر میں نیول آپریشنز کا معائنہ کرنے کے لئے پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس نصر پر چیف آف دی ائر سٹاف، ائر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ بھی نیول چیف کے ہمراہ تھے۔ چیف آف دی نیول سٹاف اور ائر چیف نے بحری مشق سی سپارک کے دوران پاکستان نیوی اور ائرفورس کے درمیان یکسو باہمی رابطے اور معلومات کے اشتراکی تبادلے کے مظاہرے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ پی این ایس نصر پر قیام کے دوران چیف آف دی ائر سٹاف نے پاکستان نیوی کی فائر پاور کا مظاہرہ دیکھا اور پاک بحریہ کے جہازوں کی جنگی مہارتوں اور چالوں کا معائنہ کیا۔ سمندر میں پاکستان نیوی کے جہاز سے چیف آف دی نیول سٹاف نے خطرات سے بھرپور ماحول میں کانوائے کے حفاظتی حصار، جوابی فضائی دفاعی آپریشنز جن میں پاک بحریہ کی مدد کے لئے پاک فضائیہ کے ائربورن ارلی وارننگ ائرکرافٹ اور کمبیٹ ائر آپریشنز شامل تھے کا جائزہ لیا۔ ایڈمرل محمد آصف سندیلہ نے مشق کے انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ اس مشق سے پاکستان نیوی کے آفیسرز اور جوانوں کی پیشہ وارانہ مہارتوں میں مزید نکھار پیدا ہو گا۔ نیول چیف نے سب کو ہدایت کی کہ پیشہ وارانہ برتری کے حصول میں ذرا برابر کمی نہ چھوڑیں جوکہ ہمیشہ پاکستان نیوی کا طرہ امتیاز رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...