لاہور (نیوز رپورٹر) محکمہ صحت اور خزانہ پنجاب کی طرف سے سرکاری ہسپتالوں کے فنڈز روک لئے گئے ہیں جس کے باعث سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی بند ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کے تمام ٹیچنگ ہسپتالوں کا رواں مالی سال کے بجٹ کے لحاظ سے اب تک صرف 20 فیصد ہی جاری کیا گیا ہے۔ بجٹ روکنے کی بڑی وجہ لاہور میں جاری متعدد عوامی منصوبے ہیں جس کو رواں دواں رکھنے کے لئے پنجاب کے صحت کے شعبے کا بجٹ روک لیا گیا ہے۔ محکمہ صحت پنجاب کے حکام کا کہنا ہے کہ بجٹ ہسپتالوں کو معمول کے مطابق فراہم کیا جا رہا ہے۔ مفت ادویات کی فراہمی کاکوئی مسئلہ پیدا نہیں ہو گا۔
محکمہ صحت نے ہسپتالوںکے فنڈز روک لئے، مفت ادویات کی فراہمی بند ہونے کا خدشہ
Oct 01, 2012