برطانوی پاپ موسےقار جارج مائےکل نے دورہ آسٹرےلےا منسوخ کردےا

سڈنی(آن لائن)برطانوی پاپ موسےقار جارج مائےکل نے اپنا دورہ آسٹرےلےا منسوخ کردےا ہے۔ بقول اس کے اس نے ےہ دورہ نمونےا کے شدےد عارضہ کی وجہ سے جس نے اسے تقرےباً زندہ درگور کردےا لاحق ”شدےد تشوےش“ سے نبردآزما ہونے کی وجہ سے منسوخ کےا ہے۔ 49 سالہ پاپ موسےقار نے کہا کہ وہ سروں کے مےل کے موجودہ دورے کے آسٹرےلوی مرحلے کی منسوخی کی وجہ سے سخت دلبرداشتہ ہے۔ اس کا ےہ دورہ نمونےہ کے عارضے کی وجہ سے گزشتہ سال منسوخ کےا گےا تھا اور پروگرام کے مطابق اسے10نومبر کوآسٹرےلوی شہر پرتھ مےں اپنی آواز کا جادو جگانا تھا۔ مائےکل نے پروموٹروں کی طرف سے اپنے اےک بےان مےں کہا کہ گزشتہ سال اس عارضے کا شکار ہونے کے بعد سے مےں نے اےسے ٹروما سے نکلنے کی بے سود کوشش کی ہے جس کے بارے مےں مےری زندگی بچانے والے ڈاکٹروں نے مجھے خبردار کےا تھا، مجھے اس کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس نے کہا کہ مےری ےہ سوچ غلط تھی کہ گزشتہ دسمبر مےں آسٹرےلےا چھوڑنے کے بعد مےں خود کو درپےش اہم تشوےش سے چھٹکارا حاصل کرسکوں گا۔اس نے کہا کہ جوں ہی مےں برطانےہ مےں ےہاں اپنے شو مکمل کر لوں گا تو مےرا وہ علاج کےا جائے گا جو کافی عرصے سے متوقع تھا۔ مائےکل نے کہا کہ ڈاکٹروں نے اسے مکمل آرام کا مشورہ دےا ہے تاہم ےہ مےری غلط سوچ ہے کہ موسےقی سے دل بہلانا اور سامعےن کے سامنے گانا خود اپنے طور پر تھراپی ہوگی۔ اگر چہ اس نے کہا کہ اس کی آواز مکمل طور پر بحال ہوگئی ہے، اس نے کہا کہ مےری بعض حالےہ کارکردگی مےری اب تک کی سب سے بہترےن کارکردگی رہی ہے۔ بدقسمتی سے مےں نے سنجےدگی سے ےہ غلط اندازہ لگاےا کہ ےہ سال کس قدر مشکل ہوگاَ

ای پیپر دی نیشن