اسلام آباد/ لندن (سپیشل رپورٹ+ اے پی اے) لندن میں صدر زرداری کی الطاف حسین سے آج ملاقات متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں بلدیاتی آرڈیننس سے متعلق معاملات پر گفتگو کا امکان ہے۔ صدر زرداری، الطاف حسین ملاقات میں ذوالفقار مرزا کا معاملہ بھی زیرغور آئیگا۔ صدر زرداری نے کراچی میں ڈاکٹر ذوالفقار مرزا سے 2 ہفتے قبل ملاقات کی تھی جبکہ ذوالفقار مرزا کی صدر زرداری سے ملاقات کو خفیہ رکھا گیا تھا۔ صدر زرداری امریکہ کے دورے سے واپسی پر لندن پہنچے ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک بھی لندن پہنچ گئے ہیں۔ رحمان ملک صدر زرداری کی الطاف حسین سے ملاقات میں صدر کی معاونت کرینگے۔ وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ منگل کے روز صدر کے ہمراہ واپس وطن پہنچیں گے۔