لسبیلہ: مسلم لیگ ن کے رہنما عبدالقادر زہری 2 ساتھیوں سمیت قتل

کوئٹہ (بیورو رپورٹ + نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن کے رہنما مہر عبدالقادر زہری قاتلانہ حملے میں دو ساتھیوں عزیز اور جمال سمیت جاںبحق ہوگئے۔ نامعلوم افراد نے لسبیلہ میں قادر زہری کی گاڑی کو ساکھران روڈ پر فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جس میں دو افراد زخمی بھی ہوئے۔ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے قتل کی مذمت کی ہے۔ علاوہ ازیں پولیس کے مطابق اتوارکو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ حب میں نامعلوم شخص کی بوری میں بندنعش پڑی ہوئی ہے جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضے میں لیکر ہسپتا ل پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد شناخت کیلئے ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھوا دی۔ علاوہ ازیں لندن سٹریٹ میں مقامی جیولر کی دکان میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے لیویز اہلکار مجیب الرحمان جاںبحق جبکہ دکاندار عبدالخالق زخمی ہوگیا۔ ادھر تربت کے علاقے ٹا¶ن ایریا میں نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سوراوں نے فائرنگ کرکے مقامی تاجر مراد حسین صراف کو ہلاک کر دیا۔

ای پیپر دی نیشن