گرین ٹریکٹر سکیم کی قرعہ اندازی آج ہو گی

شیخوپورہ + ننکانہ صاحب(نامہ نگار خصوصی+نمائندہ نوائے وقت) وزیراعلیٰ پنجاب کی گرین ٹریکٹر سکیم کے تحت 263 ٹریکٹرز کی تقسیم قرعہ اندازی آج ضلع کونسل ہال میں 11 بجے دن کی جائیگی۔ ہر ٹریکٹر پر حکومت 2 لاکھ روپے خود ادا کریگی اس طرح مجموعی طور پر حکومت 5 کروڑ 26 لاکھ روپے سبسڈی ادا کرے گی یہ بات ڈی سی او مس کرن خورشید نے یہاں کمیٹی روم میں قرعہ اندازی تقریب کے سلسلہ میں انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے ایک اجلاس میں بتائی۔دریں اثناءگرین ٹریکٹر سکیم کی قرعہ اندازی یکم اکتوبر بروز سوموار ضلع کونسل ہال میں منعقد ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق گرین ٹریکٹر سکیم میں ضلع بھر سے کل 2151 افراد کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن میں سے 112 زمینداروں کو گرین ٹریکٹرز بذریعہ قرعہ اندازی دیئے جائیں گے، تحصیل ننکانہ 73، شاہکوٹ 21 اور سانگلہ ہل میں 18 ٹریکٹر تقسیم کیے جائیں گے ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...