شیخوپورہ(نامہ نگار خصوصی)جماعت الدعوة پاکستان کے مرکزی امیر اور قائد ملت اسلامیہ پروفیسر حافظ محمد سعید پانچ اکتوبر کو شیخوپورہ آئینگے یہاں وہ بعدا ز نماز جمعہ چوک یادگار پارک میں القلم جرنلسٹ ایسوسی ایشن اور تحریک حرمت رسول ﷺ کے زیر اہتمام دفاع ناموس رسالت کانفرنس سے خطاب کرینگے اور بعدازاں القلم جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین چودھری شہزاد علی ورک کی رہائشگاہ پر دئیے جانیوالے ظہرانہ میں شرکت کے بعد پریس کانفرنس سے بھی خطاب کرینگے اس سلسلہ میں ان کے دورہ شیخوپورہ آمد کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں۔