شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں ملک شہزاد ڈوگر اور شیخ محمد یعقوب بگاءنے کہا ہے کہ جن لوگوں کو عمران خان کا اصل چہرہ دیکھ لیا ہے وہ واپس جا رہے ہیں تحریک انصاف کے غبارہ سے ہوا نکل رہی ہے الیکشن تک ہر غبارہ بوسیدہ ہو جائے گا وفاقی حکمران الیکشن ملتوی کروانے کیلئے حالات کو جان بوجھ کر خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا ۔