”این اے 136 کی کمپین محمد حسین چٹھہ کی قبر پر حاضری دیکر شروع کرونگا“

شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ چودھری محمد حسین چٹھہ مسلم لیگیوں کے روحانی باپ ہیں، حلقہ این اے 136 کی کمپین چودھری محمد حسین چٹھہ انکی قبر پر حاضری دیکر شروع کرونگاکیونکہ وہ قیام پاکستان سے لیکر بستر مرگ تک مسلم لیگ کے ساتھ رہے، اتار چڑھاﺅ، نشیب و فراز میں بھی انہوں نے مسلم لیگ اور اس کی قیادت کے ساتھ گزارے۔ ان کو اپنی وفا، جرات، بہادری کیوجہ سے ضلع شیخوپورہ میں نہیں بلکہ پورے پاکستان میں انکو قدر کی نگاہ سے دیکھا اور جانا جاتا تھا، انکی خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا، وہ وفاداریاں تبدیل کرنے والے لوٹوں کیخلاف تھے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ جو لوگ اپنے آباﺅ اجداد کے نظریات کی نفی کرتے ہیں ناکامیاں ان کے قدم چومتی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہم مسلم لیگی چودھری محمد حسین چٹھہ کی پاکستان اور مسلم لیگ (ن) سے وابستگی، اصول پرستی ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔ ان کے مشن کی تکمیل کیلئے ہم اپنا تن من دھن قربان کردینگے۔

ای پیپر دی نیشن