خانقاہ ڈوگراں(نا مہ نگار) سید الانبیا ءحضرت محمد ﷺکی عزت و ناموس کیلئے اقوام متحدہ میں حکومت پاکستان قانون پاس کرائے۔ سجادہ نشین پروفیسر صاحبزادہ میاں صغیر احمد نقشبندی اولیاءکرام کے مشن کو فروغ دیتا اور ترویح اشا عت اسلام کے لئے کوشاں رہنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ پیا رے آقا حضرت محمد مصطفےٰ ﷺ کی بے ادبی اور گستاخی کر نے والا واجب القتل ہے۔ حکمران کا یہ فرض ہے کہ حضورﷺ کی عزت اور ناموس کے تحفظ کے لئے اقوام متحدہ میں قا نون پاس کرایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین آستا نہ عالیہ کوٹلہ شریف صاحبزادہ پروفےسر میاں صغےر احمد نے خواجہ خواجگان میاں امیرالدین نواللہ مر قفدہ کے 103ویں سالانہ عرس مبارک کی آخری نشست میں اپنے خطاب میں کیا۔