جئے سندھ قومی محاذ اور سندھ بچاؤ کمیٹی کی کال پردادو کی چاروں تحصیلوں میں مکمل شٹرڈاؤن اورپہیہ جام ہڑتال جاری ہے۔ سٹیشن روڈ،ریشم گلی، شاہی بازار اور نیو چوک سمیت تمام کاروباری مراکز بند ہیں۔ نواب شاہ اور اس کے نواحی علاقوں دوڑ، باندہی، قاضی احمد اور دولت پورمیں بھی کاروباری سرگرمیاں معطل ہیں۔ مشتعل افراد نے مختلف مقامات پر ٹائر نذرآتش کرکے سڑکیں بلاک کردیں جبکہ وقفے وقفے سے ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔ ٹنڈو محمد خان میں بھی مکمل ہڑتال ہے اورسڑکوں پرٹریفک نہ ہونے کے برابرہے۔ خیرپور، جامشورو اور میر پور خاص کے اضلاع میں بھی سڑکیں سنسان اور دکانیں بند ہیں۔ جامشورومیں سندھ یونیورسٹی،مہران یونیورسٹی اور لیاقت میڈیکل یونیورسٹی سمیت تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل بھی معطل ہے۔ بلدیاتی آرڈیننس کے خلاف شکارپور، جیکب آباد، پڈعیدن، گڑھی خیرو اور نواب شاہ میں بھی پہیہ جام ہڑتال کے باعث کاروباری مراکزبند اورسڑکوں پرہوکا عالم ہے۔ کسی بھی ناخوشگوارواقعہ سے بچنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔
قوم پرست جماعتوں کی اپیل پربلدیاتی آرڈیننس اورجسقم کے رہنما کے قتل کا مقدمہ درج نہ ہونے کیخلاف سندھ کے مختلف شہروں میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال۔
Oct 01, 2012 | 11:10