ترجمان لاہورتعلیمی بورڈ کے مطابق سال دوہزاربارہ انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے سالانہ امتحانات میں ایک لاکھ بیالیس ہزاردوسوچھبیس طلبہ وطالبات نے حصہ لیا۔ جس میں کامیابی صرف سڑسٹھ ہزارآٹھ سوستاسی امیدواروں کا مقدربنی، امتحانات میں کامیابی کا تناسب پچپن اعشاریہ سات اٹھ فیصد رہا ہے۔ ترجمان تعلیمی بورڈ کا کہنا ہے تاریح میں پہلی بارلاہوربورڈ کی جانب سے غلطیوں سے پاک نتائج کا اعلان کیا گیا اورکسی بھی طالبعلم کونتائج میں پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
لاہوربورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا. مجموعی طورپرطلبا کی کامیابی کا تناسب پچپن اعشاریہ سات آٹھ فیصد رہا.
Oct 01, 2012 | 13:21