شمالی افغانستان: خود کش حملے کے باعث تین نیٹو اہلکاروں سمیت چودہ افراد ہلاک اورساٹھ سے زائد زخمی ۔

Oct 01, 2012 | 13:32

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق مشرقی صوبے کھوست میں موٹرسائیکل سوارخودکش حملہ آور نےایساف کی گاڑی کونشانہ بنایا،جس کے نتیجےمیں تین نیٹواورتین افغان اہلکاروں سمیت چودہ افراد ہلاک ہوگئے،حملے میں ساٹھ سے زائد شہری زخمی بھی ہوئے ہیں،نیٹوترجمان نے غیرملکی خبررساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے اپنے فوجیوں اورایک افغان مترجم کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے،ادھرطالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نےاپنے ایک پیغام میں دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے.

مزیدخبریں