ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستانی خواتین نے روایتی حریف بھارت کو شکست دے کرمینز ایونٹ میں ہار کا بدلہ چکادیا۔ ندا ڈار تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے نمایاں رہیں۔

Oct 01, 2012 | 13:58

گالے میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ خواتین ایونٹ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد قومی ٹیم کی کھلاڑیوں نے بھارت کو دھول چٹادی۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم کھیل کا آغاز اچھا نہ رہا اور سترہ کے مجموعی سکورپر اوپنرقنیتا جلیل تین رنز بنا کرآؤٹ ہوگئیں۔ کپتان ثنامیراورنین عابدی کی شراکت نے پاکستان کے سکورمیں بائیس رنز کا اضافہ کیا، ثناء میر نے چھبیس جبکہ نین عابدی نے پچیس رنز سکورکیے۔  اس کے بعد قومی ٹیم کی کوئی کھلاڑی بھی کریز پر جم کر نہ کھیل سکی اور مخالف ٹیم کوننانوے رنز کا معمولی ہدف دیا۔ بھارت کی جانب سے جے گوسوامی اور آر کے پارون نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ بھارتی ٹیم کا آغاز بھی کچھ ایساہی رہا اور تیرہ کے مجموعی سکورپرقنیتا جلیل نے ایس نائیک کو پویلین کی راہ دکھائی۔ قومی ٹیم کی دھواں دار باؤلنگ کے سامنے بھارتی کرکٹرز کی ایک نہ چل سکی اور مقررہ اوورز میں روایتی حریف ٹیم صرف ستانوے رنز بنا سکی۔ اور اسطرح قومی ٹیم نے ایک رنز سے میچ جیت لیا۔ نداڈار نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ بھارت کی جانب سے جے گو سوامی اکیس رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔

مزیدخبریں