فرانس میں جاری پیرس فیشن ویک میں ڈیزائنر جان گیلیانو کے ملبوسات کو بے حد سراہا گیا۔انہوں نے بھی اس فیشن شو میں موسم گرما اور بہار کے دیدہ زیب ملبوسات پیش کیے۔ تاہم آج کے روزہونے والے فیشن شو میں کسی بڑی شخصیت نے شرکت نہیں کی۔ ڈیزائنر کے دلکش ملبوسات پہنے ماڈلز نے ریمپ پر واک کی اور شائقین سے خوب داد سمیٹی۔ پیرس فیشن ویک پچیس ستمبرسے تین اکتوبر تک جاری رہے گا۔