پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے ایڈیٹرانچیف نوائے وقت گروپ مجید نظامی کوعظیم صحافتی خدمات کے اعتراف میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دے دی.

Oct 01, 2012 | 15:25

پنجاب یونیورسٹی میں منعقد ہونےوالی تقریب میں وائس چانسلرمجاہد کامران، وقت نیوزکی سی ای او رمیزہ نظامی، مسلم لیگ نون کے رکن صوبائی اسمبلی زعیم قادری، خواجہ عمران نذیر، نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے وائس چیرمین ڈاکٹر رفیق احمد، کرنل ریٹائرڈ امجد حسین، دی نیشن کے ایڈیٹرسلیم بخاری، معروف صحافی مجیب الرحمان شامی سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجید نظامی نے ڈاکٹریٹ کی ڈگری دینے پرجامعہ پنجاب کے وائس چانسلرکا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی تاریح میں ہردورحکومت میں نوائے وقت کے اشتہارات بند کیے گئے مگرانہوں نے ہمیشہ جابرسلطان کے سامنے کلمہ حق کا نعرہ بلند کیے رکھا۔ مجید نظامی نے کہا کہ پاکستان کو اقبال،قائد اور فاطمہ جناح کا پاکستان بنانا ہے تو ہمارے ازلی دشمن بھارت سے اپنی شہ رگ کو آزاد کروانا ہوگا جس کے لیے ایٹمی بم کا استعمال بھی کرنا پڑے توکیا جائے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جامعہ پنجاب کے وائس چانسلرمجاہد کامران، کرنل ریٹائرڈ امجد حسین، معروف صحافی مجیب الرحمان شامی نے مجید نظامی کی صحافتی خدمات کو سراہا۔ مقررین نے کہا کہ مجید نظامی نظریہ پاکستان کے مشن کوجاری رکھے ہوئے ہیں اورآج کے دورمیں لوگوں نے صحافت کوکاروبا بنا لیا ہے۔ مگرمجید نظامی نے ہمشہ اُصولوں کی صحافت کی جس کے لیے اُنہوں نے کبھی اپنے نقصان کی بھی پروا نہیں کی ہے۔

مزیدخبریں