راہداری کے بڑھتے ہوئے مسائل سے پاکستان کیساتھ تجارت متاثر ہو سکتی ہے: افغانستان

  کابل(اے این این) افغانستان کے نائب وزیر تجارت و صنعت مزمل شنواری نے پاکستان  اور افغانستان کے درمیان راہداری  کے بڑھتے ہوئے مسائل  پر تشویش ظاہرکرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت بری طرح متاثر ہو نے کا خدشہ ہے۔ پاکستانی تاجروں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ   افغانستان  ہر سال ایک ارب ڈالر سے زائد مالیت کی ادویات اور دیگر طبی آلات پاکستان سے درآمد کرتا ہے لیکن  راہداری مسائل  کے باعث تجارت بری طرح متاثر ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ  پاکستانی حکومت  افغانستان کے ساتھ راہداری کے مسائل حل کرے تاکہ تاجروں کو نقصانات نہ اٹھانے پڑیں۔ دریں اثناء افغان ٹی وی رپورٹ کے مطابق ادویات کے بیشتر برآمد کنندگان نے  کہا ہے کہ افغان حکومت  نے ملک میں ادویہ سازی  کو فروغ دینے کیلئے گزشتہ 12 سال کے دوران کوئی اقدامات نہیں کیے۔ افغان وزارت  تجارت کے اعداد و شمار کے مطابق 96 فیصد ادویات دوسرے ملکوں سے منگوائی جاتی ہے جس میں سے 60 فیصد کی درآمد پاکستان سے ہوتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...