بوسن روڈ فلائی اوور کی تعمیرکے خلاف جلال مسجد چوک پر احتجاجی مظاہرہ

بوسن روڈ فلائی اوور کی تعمیرکے خلاف جلال مسجد چوک پر احتجاجی مظاہرہ

ملتان (جنرل رپورٹر) آل انجمن تاجران ملتان شہر کے زیراہتمام بوسن روڈ تا جلال مسجد روڈ پر فلائی اوور کی تعمیر کے خلاف جلال مسجد چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس احتجاجی مظاہرہ سے ملتان سٹی کے صدر عارف فصیح اﷲ نے کہاکہ 30 کروڑ کی کثیر رقم سے تعمیر ہونے والے فلائی اوور صرف اور صرف کرپشن کا گڑھ ہے۔ تکنیکی طور پر یہ فلائی کسی بھی طرح مناسب نہیں ہے اور میٹرو بس کا منصوبہ بوسن روڈ پر شروع ہونے سے فلائی اوور کو گرانا پڑے گا۔ جلال چوک تا چونگی نمبر چھ ایک کاروبار تجارتی مرکز ہے اور اس دوڑ میں فلائی اوور بنانا تاجروں کا معاشی قتل ہوگا ہم حکومت پنجاب اور وزیراعظم نواز شریف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس فلائی اوور کی تعمیر کو روکا جائے۔

ای پیپر دی نیشن