کارلو (نوائے وقت رپورٹ) سنوکر چیمپئن محمد آصف نے ورلڈ 6 ریڈ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ جیت لیا۔ انہوں نے پولینڈ کے کھلاڑی کو شکست دی۔ پاکستان کے دوسرے کیوئسٹ محمد سجاد نے بھی کامیابی حاصل کر لی۔ انہوں نے بیلجیئم کے ماریو وان ہرک کیخلاف 4-0 سے کامیابی حاصل کی۔ ورلڈ سنوکر میں پاکستان کا مقابلہ آج انگلینڈ سے ہو گا۔ بدھ کو پاکستان فن لیڈ اور آئرلینڈ سے مقابلہ کرے گا۔ جمعرات کو پاکستانی ٹیم بھارت کے مدمقابل ہو گی۔