لاہور (خصوصی نامہ نگار) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ پاکستانی طالبان نے دہشت گردی تیز کر کے اے پی سی کا اعلامیہ جلا کر راکھ کر دیا ہے۔ بھارتی وزیراعظم کی الزام تراشیاں چور مچائے شور کے مترادف ہیں۔ حالات ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیل رہے ہیں۔ پوری قوم کو متحد ہو کر دست ِ قاتل کو روکنا ہو گا۔