یو ای ٹی میں طلباء تنظیموں کا تصادم، 5 زخمی، پولیس نے 10 افراد کو گرفتار کرلیا

لاہور (نامہ نگار) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں دو طلباء تنظیموں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پانچ طلباء زخمی ہوگئے۔ پولیس نے 10 افراد کو گرفتار کرکے 30 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ اسلامی جمعیت طلبہ نے اپنے ساتھیوں کی گرفتاری کیخلاف گڑھی شاہو چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی میں طلبا تنظیم کے کچھ لڑکے داخل ہوگئے اور انہوں نے طلبا سے جھگڑا شروع کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ باہر سے آنیوالے افراد کے خلاف اندارج مقدمہ کی درخواست یونیورسٹی انتظامیہ نے دی ہے جس پر گرفتار افراد اور انکے 20 ساتھیوں کیخلاف کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ اسلامی جمعیت کے ارکان ساتھیوں کی گرفتاری کیخلاف گڑھی شاہو چوک میں ٹائر جلاکر روڈ بلاک کردی اور شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرے کی وجہ سے سڑک پرٹریفک بلاک ہوگئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...