گوجر خان (آئی این پی) گوجر خان میں اجرتی قاتل کو فرارکرانے کے الزام میں سابق ایس ایچ او سٹی اکبرعباس کو پانچ پولیس اہلکارو ں سمیت کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔ان پرالزام ہے کہ انہوں نے 17 روز قبل اجرتی قاتل جاوید عرف جیدی کو ٹوبہ ٹیک سنگھ سے حراست میں لیکر غیرقانونی طور پر ایک نجی پلازے میں قید کئے رکھا،جس کے بعد لاکھوں روپے لیکر فرار کرا دیا۔