فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی جی سی یونیورسٹی فیصل آباد آمد کے موقع پر سکیورٹی اداروں کے تشدد کی وجہ سے داخلے سے محروم لڑکے نعیم انس کو یونیورسٹی میں داخلہ مل گیا۔ یاد رہے کہ نعیم انس جوکہ گذشتہ کئی روز سے یونیورسٹی میں داخلے کیلئے اپنے فارم جمع کرانے کیلئے دھکے کھا رہا تھا مگر اس کے فارم جمع نہیں ہوپارہے تھے‘ گذشتہ روز گورنر کی آمد کے موقع پر نعیم انس نے تمام سکیورٹی حصار توڑ کر گورنر کے پاس پہنچنے کی کوشش کی اس دوران سکیورٹی ادارے نعیم انس کو گھسیٹ کر اور زدوکوب کرکے پنڈال سے باہر لے گئے۔ چنانچہ گورنر جوکہ یونیورسٹی کے چانسلر بھی ہیں‘ کے حکم پر داخلہ فارم جمع کرانے کی تین دن کی توسیع کردی گئی۔
گورنر پنجاب کی جی سی یونیورسٹی فیصل آباد آمد پر سکیورٹی اداروں کے تشددکا نشا نہ بننے والے لڑکے کو داخلہ مل گیا
Oct 01, 2014