کراچی (آئی این پی ) مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی رمیش کمار نے کہا ہے کہ وی آئی پی کلچر کا خاتمہ چا ہتا ہوں،طیارے میں ویڈیوبنانے والے نے غلط طریقہ کار استعمال کیا، 15منٹ لیٹ پہنچا،میرے آنے کے 11 منٹ بعد رحمٰن ملک پہنچے تھے،ویڈیوبنانے والے نے جو زبان استعمال کی وہ صحیح نہیں تھی۔اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگر انہیں وی آئی کلچر پر احتجاج کرنا تھا تو مسافر اپنی نشستوں پر بیٹھ کر احتجاج کرسکتے تھے۔ انہوں نے 3 دیگر افراد کے ساتھ مل کر پوری پرواز کو ہی یرغمال بنادیا۔ رمیش کمار نے اپنی غلطی نظر انداز کرتے ہو ئے کہا کہ ارجمند اظہر نے وڈیو بنا کر ایوی ایشن قوانین کی خلاف ورزی کی جس پر ان کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیئے۔