خصوصی عدالت میں مشرف کیخلاف غداری کیس کی سماعت آج ہو گی

Oct 01, 2014

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) خصوصی عدالت میں مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس کی سماعت آج بدھ کو ہو گی۔ استغاثہ کے 8 گواہوں کے بیانات قلمبند کئے جا چکے ہیں۔ عدالتی اجازت کے بعد مشرف کی شریک ملزمان کو مقدمہ میں شامل کئے جانے کی دائر درخواست پرانکے وکیل دلائل دینگے  جبکہ مشرف کا بطور ملزم بیان ریکارڈ ہونا باقی ہے۔

مزیدخبریں